وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

03:16 PM, 3 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو ، وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کیلئے حاضر ہے ۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

وزیراعظم نے متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ۔ مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ امدادی کام کے حوالے سے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے آپ کی فکرمندی قابل تحسین ہے ۔

مزیدخبریں