مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

12:43 PM, 3 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے تیسرے میچ میں ریان برل کو آؤٹ کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ مچل اسٹارک نے 102ویں ایک روزہ میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق اسپنر تقلین مشتاق نے 104 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں ، بریٹ لی نے یہ اعزاز 112 میچز، ایلن ڈونلڈ نے 117 میچز جبکہ وقار یونس نے 118 میچز میں حاصل کیا تھا ۔

دوسری جانب ، زمبابوے نے اپنے سے کئی گنا زیادہ مضبوط ٹیم آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ شکست دیدی ۔ زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ زمبابوے نے 142 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں حاصل کیا ۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا 3 میچز کی ون ڈے سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے ۔

مزیدخبریں