این ڈی ایم اے نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی تازہ رپورٹ جاری کر دی

این ڈی ایم اے نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی تازہ رپورٹ جاری کر دی

لاہور: سیلاب کے باعث جانی نقصان میں ہولناک اضافہ ، 24 گھنٹوں میں مزید 57 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہوگئى ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ، بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں سندھ میں 38 ، خيبرپختونخواہ میں 17 جبکہ کشمير اور بلوچستان میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہوگئى ۔

سیلاب کے باعث چوبيس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 500 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 5563 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئی ۔ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزيد 3766 مويشی بہہ گئے ۔ ملک میں 80 اضلاع حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تاحال شدید متاثر ہيں ۔

واضح رہے کہ مون سون کی بارشیں صرف سیلاب ہی نہیں بلکہ مہنگائی کا سیلاب بھی اپنے ساتھ لے کر آئیں ہیں ، ایک ہفتے میں مہنگائی 45.5 فیصد بڑھ گئی ۔ آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، دالیں ، مرغی کا گوشت ، بجلی اور پیٹرول کوئی چیز رہ نہیں گئی جس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہ ہوا ہو ۔

مصنف کے بارے میں