واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے نائن الیون کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔ صدر نے حکم نامے پر دستخط نائن الیون کی 20 ویں برسی سے صرف 8 دن پہلے کیے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے گزشتہ ماہ نائن الیون حملوں سے متاثرہ ہونے والے 1800 سے امریکیوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نائین الیون کی 20 ویں برسی سے قبل تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لے آئیں گے۔
دستخط کرنے کے بعد صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اب اٹارنی جنرل آئندہ 6 ماہ میں نائن الیون سے متعلق تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر 2011 کو نیویارک میں ٹوئن ٹاورز سے جہازوں کو ٹکرادیا گیا تھا امریکا نے دہشت گرد حملوں کا الزام القاعدہ پر لگایا تھا جس کے بعد امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔
20 سال تک افغانستان میں رہنے کے بعد گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو امریکا کی ساری فوج افغانستان سے نکل گئی ہے اور افغانستان پر اب طالبان کا قبضہ ہے۔