مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ منفی ، اتوار کو لاہور پہنچیں گے

11:27 PM, 3 Sep, 2021

لاہور :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے وہ اتوار کو لاہور پہنچ جائیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  25 اگست کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے اس دوران قومی ٹیم وطن واپس آ گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمیکا میں 10 روز قرنطینہ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا گیا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ مصباح الحق اتوار کو لاہور پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں