یورپی یونین نے طالبان کی نئی حکومت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا 

10:31 PM, 3 Sep, 2021

یورپی یونین نے بالآخر طالبان کی نئی حکومت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا ،جوزف بوریل کا کہنا ہے طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرنے جا رہے ،ایسا کرنے سے قبل طالبان کو یورپی یونین کی سخت شرائط سے گزرنا پڑے گا ۔

سلووانیہ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ کے بعد خارجہ امور کے نگران جوزف بوریل کا کہنا تھا افغان طالبان سے کسی بھی طرح کے رابطے سخت شرائط کی بنا پر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ابتدائی طور پر صرف اور صرف افغان شہریوں کی حمایت کی جائے گی۔بوریل کا مزید کہنا تھا، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے یورپی یونین کابل میں ایک مشترکہ اثر و رسوخ کے لیے طالبان سے رابطے کرے گا ۔

واضح رہے امریکی انخلا کے بعد ابھی تک طالبان کی طرف سے نئی حکومت کا اعلان نہیں کیا گیا ،عالمی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک طالبان کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ طالبان امریکہ کیساتھ کیے گئے معاہدوں پر پورا اُترے اور اس با ت کو یقینی بنائیں کہ افغانستان کی سرزمین آئندہ کبھی کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہوگی ۔

مزیدخبریں