اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایئرعربیہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر فلائی جناح کے نام سے نئی ایئر لائن بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ایئرعربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الثانی نے ملاقات کی ہے۔ جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی موجود تھے۔
I welcome @airarabiagroup to Pakistan & wish them success in their partnership with local investors to establish a new Pakistani airline, FLY JINNAH. My govt is committed to attracting investment in Pakistan's burgeoning travel & tourism sector which offers immense opportunities.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2021
ملاقات کے دوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ایئر عربیہ گروپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بیرون ملک سے کمرشل ایئر لائنز میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ سیاحت اور ٹریول سیکٹرز میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔
پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 3, 2021
"FLY JINNAH"
لیکسن گروپ پاکستان اور ایئر عربیہ کے مابین کم لاگت ایئر لائن شروع کرنے کا معاہدہ
نئی ایئر لائن پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی ، نئی نوکریاں پیدا کرے گی اور ملک کے سفر اور سیاحت کے شعبوں کی مدد کرے گیhttps://t.co/rFZHe1hfJO
شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ لیکسن گروپ پاکستان اور ایئرعربیہ کے مابین کم لاگت کی ایئر لائن شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے اور نئی ایئر لائن پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ نئی ایئرلائن کے شروع ہونے سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی جبکہ اس سے ملک میں سفر و سیاحت کے شعبوں کی مدد کرے گی۔