موٹا کہنے اور مذہب پوچھنے پر سوشل پر تصاویر ڈالنا بند کر دیں، فرح خان

08:54 PM, 3 Sep, 2021

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹر فرح خان نے کہا ہے کہ میں نے لوگوں کی جانب سے موٹا کہنے اور مذہب پوچھنے پر سوشل پر تصاویر ڈالنا بند کر دی ہیں۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وہ تبصرے برے لگتے ہیں جن میں لوگ مجھے موٹی کہتے ہیں یا پھر میرے بچوں کا مذہب پوچھتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب میں نے تہواروں پر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کر دی ہیں۔ فرح خان نے کہا کہ کسی کو موٹی کہنا آسان ہے لیکن پہلے تین بچے پیدا کرو پھر جواب دو۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹوئٹر ایک جنگل کی طرح ہے جہاں ہیلو لکھو تب بھی ٹرولرز مزاق بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نمستے کیوں نہیں لکھا اس لیے میں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا ہے۔

فرح خان نے کہا کہ لوگ بڑی بے دردی کے ساتھ سلبریٹیز کو ٹرول کرتے ہیں، اقربا پروری کے خلاف بولتے ہو لیکن تصویر آپ کو تیمور یا شاہ رخ خان کی بیٹی کی ہی دیکھنی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں