پنجاب میں سکولز کے بعد یونیورسٹیز اور کالجز بھی بند کرنے کا اعلان 

08:18 PM, 3 Sep, 2021

لاہور :کورونا کیسز میں اضافے کے بعد جہاں پنجاب حکومت نے سرکاری اور نجی سکولز بند کرنے کا اعلان کیا وہیں پنجاب ہائر ایجوکیشن کی طرف سے یونیورسٹیز اور کالجز کو بھی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی کالجز اور یونیورسٹیز 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند رہیں گی ۔

پنجاب کے جن شہروں میں یونیورسٹیز اور کالجز بند ہونگے ان میں راولپنڈی ،گجرات ،گوجرانوالہ،شیخوپورہ ،سیالکوٹ،لاہور ،فیصل آباد،سرگودھا ،خوشاب،میانوالی،بھکر ،خانیوال،ملتان ،بہاولپوراور رحیم یار خان شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کواین سی او سی کی طرف سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر ایک جامع رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خا ن نے  24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دی تھی  ۔

 کورونا کی بگڑتی  صورتْحال  کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی ،ان اضلاع میں تعلیمی ادارے،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور انڈور ، آؤٹ ڈور تقریبات پرپابندی عائد ہوگی،اسلام آباد کے ساتھ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں لاہور ،راولپنڈی ،رحیم یار خان سمیت دیگر بڑے اضلاع شامل ہیں ۔

 این سی او سی کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد بھِی کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے،متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی انڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلا ع میں  پابندیاں 4سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں،کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پنجاب کے 15،کے پی کے8اضلاع شامل ہیں جن میں خیبر پختونواہ میں ،ہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں،متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی انڈور،آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے.

پنجاب کے دیگر متاثرہ شہروں میں  راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ،شیخوپورہ ،سیالکوٹ شامل ہیں۔

مزیدخبریں