وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کی اہم ملاقات 

07:49 PM, 3 Sep, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نےاہم ملاقات کی ،جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے،انہوں نے کہا پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے،ملاقات میں عمران خان نے پاکستان کو برطانیہ کی طرف سے ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ بھی اُٹھا یا،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھنے سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔

ملاقا ت کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے علاقائی استحکام او امن کے لئے محفوظ اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا،ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے برطانوی وزیرخارجہ کو افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھایا،ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں