اسلام آباد:جمیعت علما ئے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ملک افرا تفری سے نہیں ایک نظام سے چلتے ہیں ،طرز حکومت کیا ہونا چاہیے یہ اختیار تو اللہ تعالیٰ نے بھی قوم کو دیا ہے ،ایک ادارہ اگر سب سے اپنے آپ کو بالادست سمجھے تو بات خراب ہوتی ہے ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا آئین پاکستان میثاق ملی ہے ،آئین پاکستان میں ہر ادارہ کے اختیارات کا دائرہ متعین ہے ،اگر ہر کوئی اپنے دائرے میں رہے تو کوئی مشکل نہیں ،فساد اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم دوسرے کے دائرے میں داخل ہوتے ہیں ،ایک ادارہ اگر سب سے اپنے آپ کو بالادست سمجھے تو بات خراب ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا سیاست اور جمہوری ماحول میں صحافت ہوسکتی ہے لیکن ڈکٹیٹر شپ میں ان کی مرضی کے اخبار شائع ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا ہم نے ہر دور میں ڈکٹیٹر کے خلاف تحریکیں چلائیں ،ہماری کمزوری کی وجہ ہمارےکمپرومائز بنتے ہیں ،ان کو معلوم ہے کہ سیاستدان جیل جائے یا جو بھی ہو آخر اس نے بات کرنی ہے۔