طالبان کی طرف سے نئی حکومت کا اعلان کیو ں نہیں کیا گیا ؟اہم وجہ سامنے آگئی

06:17 PM, 3 Sep, 2021

کابل :طالبان کی جانب سے اس بات کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ جمعہ کے بعد نئی اسلامی امارات افغانستان کی حکومت کا اعلان کر دیا جائے گا لیکن ترجمان طالبان نے اسے ایک ہفتے کیلئے موخر کرنے کی خبر دیدی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چل نکلی کہ آیا ایسی کونسی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے طالبان نے نئی حکومت کا اعلان نہیں کیا ۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق اب یہ خبر نکل کر سامنے آئی ہے جس میں اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طالبان کو توقع تھی کہ جمعہ کی نماز سے پہلے پنج شیر کو مکمل فتح کر لینگے لیکن ایسا نہ ہو ا اس لیے نئی حکومت کے اعلان کو پنج شیر کی فتح کیساتھ ایک ہفتے کیلئے مشروط کر دیا گیا ۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے اس وقت پنج شیر کا بیشتر علاقہ طالبان کے قبضے میں ہے ، صرف ایک قصبے بازارک پر لڑائی جاری ہے جیسے ہی اس پر طالبان کا کنٹرول قائم ہوا نئی حکومت کا اعلان ہو سکتا ہے۔

 طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا  ہےافغانستان ہمسایہ ۓ ممالک سے اچھے تعلقات  کا خواہاں  ہے، اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق سیمینار  میں پیغام میں  کہا ہم سیاسی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،  اقتصادی راہداری افغانستان کے لیے اہم ہیں ، انہوں  نے  پاکستان سے اپیل کی کہ  مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ دی جائے ،  مریضوں  کے علاج  میں تعاون کیا جائے،ہماری جانب سے پاکستانی عوام کو کوئی مشکلات نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں