برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے اس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاک افغان سرحد کا بھی دورہ کیا جہاں فوجی حکام نے انہیں پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئیے ان کے دورہ پاکستان کی تصویر جھلکیاں دیکھتے ہیں۔
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دفتر خارجہ آمد پر برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کا استقبال کر رہے ہیں
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب مذاکرات کے لیے آ رہے ہیں
اسلام آباد : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ برطانوی وفد کی قیادت وزیر خارجہ ڈومنیک راب کر رہے ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشترکہ پریس کانفرنس کے لیے آنے سے قبل برطانوی ہم منصب سے گفتگو کر رہے ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
پاک افغان سرحد پہنچے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا استقبال کیا جا رہا ہے
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کو پاک افغان سرحد پر بریفنگ دی جا رہی ہے
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب پاک افغان سرحد کا فضائی معائنہ کر رہے ہیں۔