افغانستان میں شکست کے بعد برطانیہ نے ہی امریکی سپر میسی کے خاتمہ کا اعلان کر دیا 

04:53 PM, 3 Sep, 2021

لندن :برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا کہنا ہے کابل سے نکلنے کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا، امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے۔

برطانوی میگزین کو انٹرویو میں  بین ویلس کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنےکے لیے تیار نہ ہو۔انہوں نے کہا امریکہ بڑی طاقت تو ہو سکتا ہےلیکن عالمی طاقت نہیں۔

برطانوی وزیر دفاع نے کھلے دل سے یہ تسلیم کیا کہ برطانیہ بھی ایک سپر پاور نہیں ہے ،وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  دور  میں افغان  طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو بھی  ایک بڑی غلطی قرار دے چکے ہیں ۔

مزیدخبریں