اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں ،وزیر اعظم عمران خان کو ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کی رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے بعد وزیر اعظم نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کورونا کی بگڑتی کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی ،ان اضلاع میں تعلیمی ادارے،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور انڈور ، آؤٹ ڈور تقریبات پرپابندی عائد ہوگی،اسلام آباد کے ساتھ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں لاہور ،راولپنڈی ،رحیم یار خان سمیت دیگر بڑے اضلاع شامل ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد بھِی کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے،متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی انڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
این سی او سی کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلا ع میں پابندیاں 4سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں،کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پنجاب کے 15،کے پی کے8اضلاع شامل ہیں جن میں خیبر پختونواہ میں ،ہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں،متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی انڈور،آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے ،تعلیمی اداروں اور انڈور جم پر بھی یہ پابندی عائدہو گی ،پنجاب کے دیگر متاثرہ شہروں میں راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ،شیخوپورہ ،سیالکوٹ شامل ہیں۔