پشاور:نامعلوم افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو ہلاک کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ ہلاک ہوگئے ۔
کفایت شاہ باچہ نماز جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کردی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ان کو قریبی ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس کی طبی امداد جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق کفایت شاہ باچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بچہ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔