پنجاب میں پارٹی کو فعال کرنے اور بلدیاتی انتخابات کا چیلنج، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

12:30 PM, 3 Sep, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات کے چیلنج کے پیش نظر پنجاب کے سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سمیت وفاقی وزراءشریک ہوں گے جس دوران پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کیلئے وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر ایپکس کمیٹی تشکیل دینے کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سیاسی قیادت اور حکومتی شخصیات پر مشتمل ایپکس کمیٹی کے ممبران کا تقرر اور ایجنڈہ طے کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں پنجاب حکومت کے اہم وزراءاور بڑی تنظیمی قیادت شامل ہو گی جبکہ یہ کمیٹی وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر کام کرے گی۔ 

مزیدخبریں