کورونا کی وباء سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ، عمران خان

11:38 AM, 3 Sep, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ترقی پذیر ممالک میں غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ وزیراعظم چین میں منعقدہ  فورم سے ورچیوئل  خطاب کررہے تھے ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  چین ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہے ۔ چین ایسا رول ماڈل ہے جس کو دیکھ کر باقی ملک بھی ترقی کرسکتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے ہیں ۔ کورونا کے دوران دنیا خوراک کی کمی کا شکار رہی ہے ۔

مزیدخبریں