کم سن بچی پر کتا چھوڑنے والا شخص گرفتار ، مقدمہ درج

کم سن بچی پر کتا چھوڑنے والا شخص گرفتار ، مقدمہ درج

لاہور:کم سن بچی پر کتا چھوڑنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گزشتہ روز ایک شخص نے 8 سالہ کمسن بچی پر کتا چھوڑدیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرتے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس کے مطابق کتے کے کاٹنے سے بچی زخمی ہوگئی تھی تاہم علاج و معالجہ کے بعد اب بچی کو گھر روانہ کردیا گیا ہے جب کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔