حسن علی کی پاکستان کیلئے پہلا گولڈمیڈل جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد

حسن علی کی پاکستان کیلئے پہلا گولڈمیڈل جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔ 
حسن علی نے حیدر علی کیلئے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور انہیں ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کیلئے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، شاباش ہیرو۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اور گولڈ میڈل جیتا۔ 
 انہوں نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں شریک یوکرین کے زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ برازیل کے تیکشیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر تھرو کیساتھ برونز میڈل جیتا۔ 
حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جن کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس پیدائشی نقص کے باوجود بھی وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔