بھارتی اداکارہ قطرینہ کیف کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

09:37 AM, 3 Sep, 2021

ممبئی:بھارتی اداکارہ قطرینہ کیف رواں سال کے آخری مہینے میں شادی کریں گی ۔قطرینہ کیف نے وکی کوشل کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قطرینہ کیف اور وکی کوشل 25 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے ۔ کچھ عرصہ سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے  منگنی کرلی ہے۔ اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں 25 دسمبر کو شادی کرنے والےہیں ۔ 

 ایک بھارتی ویب سائٹ لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تاہم ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وکی کوشل اور کترینہ کیف ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں اور شادی نہیں کررہے ۔  وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔ دونوں نے ہی شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے بلکہ دونوں کی توجہ اپنے اپنے کام پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف پچھلے دنوں سلمان خان کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے روس میں موجود تھیں اور اب دونوں شوٹنگ کے دوسرے شیڈول کے لیے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ وہیں وکی کوشل بھی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں