لاہور (پ ر) دنیا بھر کی حکومتیں عوام الناس کو گھر بیٹھے خدمات پنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔
اسی سلسلہ میں رواں مالی سال کے آغاز سے حکومت پنجاب اور محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لئے ای پے سروس متعارف کروائی جس کے ذریعے ٹیکس دہندگان جائیداد ٹیکس پر گھر بیٹھے 15 فیصد رعایت حاصل کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈائریکٹر افتخار احمد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے لاہور ریجن اے کے کئی زونز میں ای پے آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
زون نمبر 18 کے ایکسائز و ٹیکسیشن آفیسر (ETO) خواجہ غیاث الدین کی زیر سربراہی میں سرکل شالیمار ٹاﺅن2 کے انسپکٹر محمد اسامہ شفیق نے سرکل کے علاقاجات بشمول سلطان محمود روڈ، سہروردی روڈ، لکھو ڈیر روڈ و دیگر علاقاجات میں ای پے سروس کے حوالے سے آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا اور ٹیکس دہندگان کے سوالات اور اعتراضات کا ازالہ بھی کیا۔ گزشتہ میں ماہ زون 18 نے لاہور ریجن اے میں واضح برتری حاصل کی اور سرکل شالیمار ٹاﺅن 2 میں سوا سات لاتھ سے زائد ٹیکس بذریعہ ای پے سروس حاصل کیا گیا۔