راولپنڈی : آرمی چیف نے کہاہے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،پاکستانی نوجوان ملک کی سمت کا تعین کریں گے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ، پاک فوج کے سپہ سلار نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک کی سمت کا تعین کریں گے، ملک میں تبدیلی صرف نوجوان لاسکتے ہیں ، سندھ پاکستان کی جان ہے،پاکستان کی تعمیرمیں سندھ کا اہم کردارہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ سندھ کے جوان ہمارے بہترین سپاہی ہیں،سندھ کے جوان محنتی اور وفادار ہیں۔پاک فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، نوجوانوں نے آرمی چیف کوسندھی ٹوپی اوراجرک پہنائی۔اس موقع پرنوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔