وزیراعلیٰ پنجاب حادثے میں بال بال بچ گئے

04:46 PM, 3 Sep, 2019

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا ۔تاہم  ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق،:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ” نیا پاکستان منزلیں آسان “ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

ذرائع کے مطابق ، ہیلی کاپٹر کے فرنٹ والے حصے کو نقصان پہنچا ہے جہاں ڈنٹ پڑ گیا ہے، تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر سپورٹس پنجاب سمیت دیگر عملہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھا ۔

 

مزیدخبریں