ایران نے امریکا کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کا امکان رد کر دیا

02:48 PM, 3 Sep, 2019

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کا امکان رد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمان میں خطاب میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مذاکرات کے لیے بہت سی پیشکش ہیں ایران کا جواب ہمیشہ نہیں میں ہو گا۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لے تو جوہری ڈیل کے فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو سکتا ہے۔ جوہری ڈیل کے دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

جمعرات تک نیتجہ نہ نکلا تو ڈیل کی مزید شقوں پر عملدرآمد میں کمی کا اعلان کر دیں گے۔

مزیدخبریں