مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کا 30 واں روز

12:05 PM, 3 Sep, 2019

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور بندشوں کے ساتھ انسانی المیے کی بدترین صورتحال کوآج 30 روز ہو گئے۔ اس دوران کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع رہا۔ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

ٹیلی فون، انٹرینٹ کے ساتھ اخبارات، ٹی وی چینلزکی بندشں بھی جاری ہے ان تمام پابندیوں کے باوجود بھی مقبوضہ وادی میں جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔

حریت رہنماؤں سمیت وادی سے اب تک 11 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کے 35 ہزارسے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سڑسٹھ کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں