پنجاب پولیس کے زیرحراست ایک اور ملزم دم توڑ گیا

10:19 AM, 3 Sep, 2019

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس کے زیرحراست ملزم پر مبینہ تشدد کے نتیجے میں ملزم دم توڑ گیا۔زیرحراست ملزم  پر پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث ملزم سروسز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے جیل روڈ بلاک کر دی جبکہ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے رحیم یارخان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے اور منہ چڑانے والا ملزم بھی پنجاب پولیس کے زیرِ حراست طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم صلاح الدین حوالات میں عجیب حرکتیں کر رہا تھا اس دوران ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں دوران علاج وہ دم توڑ گیاتھا۔

مزیدخبریں