پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے ، پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے .

کیمپ کے پہلے روز قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیست لیے گئے۔ قبل ازیں آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں تین روزہ کیمپ میں 27 رکنی سکواڈ کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلئے مشقیں کی گئیں جس کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کیلئے ان کی تعداد 18 کر دی گئی۔

لاہور میں شیڈول کیلئے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، شان مسعود ، امام الحق ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، حارث سہیل ، آصف علی ، بابر اعظم ، شاداب خان ، محمد نواز ، عماد وسیم حسن علی ، عثمان خان شنواری ، محمد عامر ، جنید خان ، شاہد شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ پندرہ ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا ، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ سولہ ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کیخلاف کھیلیں گے جبکہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔