کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری سے اپوزیشن جماعتوں کے نامزد صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، صدارتی انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن نے ملاقات جس کے دوران صدارتی انتخابات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں اور مجھے موقع دیں تاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکے۔
آصف زرداری نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر قائم ہیں اور انھوں نے دستبرداری سے صاف انکار کر دیا ہے ,واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کے انتخابات کے لیے الیکشن کل ہو رہے ہیں جس کے دوران حکومتی امیدوار عارف علوی کی کامیابی یقینی دکھائی دے رہی ہے ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنا امیدوار نامزد کرنے سے اپوزیشن تقسیم ہو چکی ہے ، اس لیے عارف علوی کے پاس کامیابی حاصل کرنے کا نادر موقع ہے۔