کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر سندھ

کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر سندھ
کیپشن: image by facebook

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے ۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کے موقع پر کیا ، وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، بلدیہ عظمیٰ کے مسائل اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کراچی میں ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جانے والے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے کاوشیں کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ دری ہے ، کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان کراچی کی ترقی اور خوشحالی  کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شہر کی ترقی و خوشحالی پر جامع رپورٹ تیار کروں ، وزیراعظم جلد کراچی کا بھی دورہ کریں گے ۔

وزیراعظم کراچی کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر اہم ہدایات دیں گے ، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور صفائی کے مسائل حل طلب ہیں ۔