پاکستانی گیند بازوں کا ایشیا کپ میں کوہلی کو آوٹ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا

11:25 AM, 3 Sep, 2018

لاہور: پاکستانی گیند بازوں کا ایشیا کپ میں بھارتی مایہ بلے باز ویرات کوہلی کو آوٹ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاک بھارت زور کا جوڑ 19 ستمبر کو شیڈول ہے۔یو اے ای میں ایشیا کپ کے مقابلوں کیلئے بھارت نے ایونٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ویرات کوہلی بڑے ٹورنامنٹ میں آرام کریں گے، انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، کوہلی کی جگہ روہیت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

میڈیم پیسر خلیل احمد کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے ہو گا۔ ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت ٹیموں کے مابین میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں