اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن تبادلہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی جبکہ خاور مانیکا بیٹی سمیت سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ عدالت جارہاہوں،پہلے بولنادرست نہیں،آج اپنا بیان ریکارڈ کروانے آیا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں سب کچھ بتادوں گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عدالت نے خاور مانیکا، صدر پی ٹی آئی گوجرانوالہ احسن جمیل گجر کو طلب کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ آج ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے خاور مانیکا، وزیراعلیٰ پنجاب کے دوست احسن جمیل گجر، کرنل طارق اور دیگر کو طلب کر رکھا ہے۔