مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، مقامی ٹیچر جاں بحق

09:02 AM, 3 Sep, 2018

مستونگ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں مقامی ٹیچر زخمی جبکہ ان کا بیٹاز زخمی ہو گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہوا۔

واقعے میں ایک مقامی ٹیچر عبدالرؤف جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب عبدالرؤف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں