پریانکا چوپڑا، عامر خان کیساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونگی

07:44 PM, 3 Sep, 2017

پریانکا چوپڑا، عامر خان کیساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹاراداکارہ پریانکا چوپڑا اب بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کیساتھ بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم بننے والی فلم میں کام کریں گی ۔

پریانکا چوپڑا کا شماربالی ووڈ کی اناداکاراﺅں میں ہوتا ہے  جو بالی ووڈ کیساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا جادو جگا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے بعد انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔
دو انتہائی اہم فلمیں چھوڑنے کے بعد اب اطلاعات گردش میں ہیں کہ عامر خان کی آئندہ فلم میں پریانکا بھی شامل ہوں گی۔
عامر خان بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں اور اس میں مرکزی کردار بھی وہی ادا کریں گے۔ فلم میں پریانکا چوپڑا عامر خان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ عامر کے ساتھ ان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

مزیدخبریں