پیرس: ماہرین نے جدید تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ شوگر کے مریض گنج پن کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین نے ذیابطیس اور بالوں کی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں 60 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ کہ گنج پن یا خراب بالوں والے تمام کے تمام افراد ذیابطیس کا شکار تھے ۔
ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان کی سر پر 80 ہزار سے ایک لاکھ 20 سے تک بال ہوتے ہیں، اور یہ ہر روز صفر اعشاریہ 4 ملی میٹر یا پھر ایک مہینے میں ایک سینٹی میٹر تک بڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ذیابطیس ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کے ہر عضو اور حصے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ شوگر کے نتیجے میں ناصرف سر بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں موجود بالوں کی نشونما بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا گو کہ یہ ضروری نہیں کہ صرف ذیابطیس کے مریض ہی گنجے پن کا شکار ہوں لیکن ذیابیطس کے مریض سب سے زیادہ گنجے پن کا شکار ہوتے ہیں۔
شوگر کے مریض گنجے پن کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں:تحقیق
07:11 PM, 3 Sep, 2017