نریندرا مودی نے خاتون رکن کو وزیردفاع نامزد کردیا

نریندرا مودی نے خاتون رکن کو وزیردفاع نامزد کردیا

نئی دہلی :پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد مودی کا نیا داﺅ،کابینہ میں بڑی ردوبدل کرتےہوئے خاتون رکن لوک سبھا کو وزیردفاع نامزد کردیا گیا ہے۔
بھارت کی خاتون وزیر دفاع اس عہدے پر آنیوالی بھارت کی پہلی خاتون ہیں۔ مودی کی طرف سے نرمالا ستھارامن کی تعیناتی کے باعث ارن جیٹلی کی مشکلات کچھ کم ہوں گی جو کئی ماہ سے وزارت خزانہ اور دفاع کو سنبھالے ہوئے تھے ، صرف یہی نہیں بلکہ ٹرین حادثے کے بعد استعفے کی پیشکش کرنیوالے وزیرریلوے سریش پرابھوکو بھی عہدے سے ہٹادیاگیا۔
کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے 9نئے وزاءکو شامل کیاگیا جبکہ 4کو وزارتوں میں ترقیاں مل گئیں ، مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعدکابینہ کی یہ تیسری تبدیلی ہے۔
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد مودی کاکہناتھاکہ ’ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، جنہوں نے آج حلف اٹھا، ان کے تجربات اور نظریات کابینہ کے کام میں مزید وسعت پیدا کریں گے۔