نئی دہلی :بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ میڈیا نے 'سیریل کسر' کے ان کے ٹیگ کو کچھ زیادہ ہی لمبا کھینچ دیا ہے۔
عمران ہاشمی نے 14 سال پہلے فلمی دنیا میں کچھ اس انداز میں انٹری لی تھی کہ یہ ٹیگ جیسے ان کے ساتھ چپک کر رہ گیا۔ ان کی فلموں کا انتخاب اور ان کے کردار بھی کچھ ایسے ہی تھے جن میں فلم 'مرڈر'عاشق بنایا آپ نے، اور 'اکثر' جیسی فلمیں شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ انھوں نے سیریل کسر جیسے کردار صرف دو سال نبھائے لیکن میڈیا نے اسے زیادہ ہی طول دے دیا،ایک سٹار ہونے سے بہتر
عمران کو بھٹ کیمپ سے باہر آکر بھی کام کرنا ہوگا کیونکہ ایک ہی طرح کے کردار اور فلمیں بھٹ کیمپ کی خاصیت ہیں اور جہاں تک سیریل کسر کے ٹیگ کا معاملہ ہے تو اس کے لیے وہ خود بھی ذمہ دار ہیں۔
ان کی تازہ فلم 'بادشاہوں' کا اگر ٹریلر دیکھیں تو اس میں بھی وہ اسی انداز میں نظر آئیں گے۔