بنی گالہ میں خوشی کا سماں ،عمران خان کے دونوں بیٹے عید منانے پہنچ گئے

02:34 PM, 3 Sep, 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ عید الاضحی کی خوشیاں منانے کے  دونوں بیٹو ں سلمان خان اور قاسم خان  اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اپنے بچوں کو لینے عمران خان خود ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے عیدکے دونوں میں سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور وہ عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف بچوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اور عید کے باقی دو دن بھی انہی کے ساتھ منائیں گے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ عید کے بعد ایک مرتبہ پھر عمران خان کے بچوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کا دورہ متوقع ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں