بے نظیر بھٹو قتل کیس:سیاسی بنیادوں پر انہیں مقدمے میں ملوث کیا گیا، پرویز مشرف

11:53 AM, 3 Sep, 2017

دبئی : بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا ردعمل بھی آگیا اور کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر انہیں مقدمے میں ملوث کیا گیا، فیصلے میں ان کیخلاف کچھ نہیں ، جائیداد قرقی کے عدالتی حکم کا لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کا کہناتھاکہ ان کے خلاف مارک سیگل کے بے معنی بیان کے سوا کچھ نہیں،انہیں سیاسی بنیادوں پرمقدمے میں ملوث کیاگیا۔پرویز مشرف کاکہناتھاکہ ان کا مقدمہ داخل دفترہے اور وہ صحت یابی کے بعد وطن واپس آکر عدالتی کارروائی کا سامنا کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ جہاں تک جائیداد قرقی کے عدالتی حکم کا تعلق ہے تو لیگل ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

یادرہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دو پولیس افسران کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا سنائی جبکہ پرویز مشرف کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تھا ، اسی طرح مبینہ طورپر کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں کو بری کردیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں