کراچی:اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کرنے والے ہلاک دہشتگردکی شناخت حسان کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کراچی کا رہائشی تھا۔
کراچی کے علاقے بفرزون میں خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشتگردکی شناخت حسان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سہراب گوٹھ کے علاقے کارہائشی ہونے کے ساتھ ساتھ انجینئر بھی تھا، ہلاک ملزم ایک سیاسی جماعت کے لئے کئی سال تک کام کرتا رہا ہے ۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کامزید کہناہے کہ ہلاک ملزم سیاسی جماعت کے کارندوں سے بھتے کے تنازع پرجھگڑاہواتھا۔تاہم سی ٹی ڈی نے سہراب گوٹھ میں واقع حملہ آور کے گھر پرچھاپہ مارکر ملزم کے اہلخانہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ حراست میں لئے گئے افراد میں حسان کا والد بھی شامل ہےجو کہ تعلیمی ادارے میں بطور لیکچرار خدمات سر انجام دے رہا ہے.
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے اہل خانہ سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔دوسری طرف خواجہ اظہار الحسن نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نماز عید کا شیڈول رات کو تبدیل کیا تھا جس کے بارے میں ان کے قریبی ساتھیوں کو علم تھا ،ہو سکتا ہے کہ حملے میں قریبی لوگ ہی ملوث ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں برطانیہ سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات بھی موصول ہو رہے تھے ۔
خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ، سی ٹی ڈی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔