پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے

10:30 PM, 3 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے  ہیں۔ اس  بارے میں  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ 
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہورپرنسپل سیٹ پرجسٹس (ر) رانازاہد محمود الیکشن ٹربیونل کےجج ہوں گے۔  الیکشن ٹربیونلز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے قائم کیے گئے، لاہورپرنسپل سیٹ پرجسٹس سلطان تنویراحمد الیکشن ٹربیونل کےجج ہوں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس محمد اقبال چوہدری،جسٹس انورحسین بھی پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹربیونل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ بھی لاہور کی پرنسپل سیٹ پرالیکشن ٹربیونل کے جج ہوں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن ٹربیونل بینچ ملتان کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہوں گے جبکہ الیکشن ٹربیونل بینچ بہاولپور کی ذمہ داریاں جج جسٹس (ر) ظفر اقبال نبھائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس (ر) شکور پراچہ ہوں گے۔الیکشن ٹربیونلز عام اور ضمنی انتخابات کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی درخواستیں نمٹائیں گے۔

مزیدخبریں