جنیوا: منی پور فسادات پرمودی سرکار امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منی پور میں تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیاگیا۔ یہ مظاہرہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 57 ویں اجلاس کے دوران ہوا جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کی توجہ منی پور کی جانب کرانا تھا۔
بھارت میں پرتشدد واقعات میں اس وقت منی پور سرفہرست ہے جس کی بڑی وجہ مودی سرکار کا غیر سنجیدہ روئیہ ہے،حال ہی میں اس حوالے سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی بحالی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کی جانب سے منی پور میں جاری تنازعہ میں نسل پرستی کو ہتھیار بنانے کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
منی پور کے پرتشدد واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مودی سرکار کے ایجنڈے میں اقلیتیں کبھی ترجیح نہیں رہیں۔