اگر کل کوئی  احتجاج کرے گا تو ہم نے  پورا بندوبست کیا ہوا ہے، خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے: محسن نقوی

06:02 PM, 3 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اگر کل کوئی  اسلام آباد میں  احتجاج کرے گا تو ہم نے  پورا بندوبست کیا ہوا ہے، خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا  کہ  اگر کل کوئی اسلام آباد میں   احتجاج کرے گا تو ہم نے  پورا بندوبست کیا ہوا ہے، خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔


انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے وزیراعظم یہاں موجود ہیں پی ٹی آئی اپنا احتجاج ملتوی کرے، کسی ملک کا وزیراعظم آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ڈی چوک آنے کی بات کرے تو جو ہاتھ چڑھے گا اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی وزیراعلی پختونخوا کو یہ زیب نہیں دیتا۔ اس وقت ملائشیا کے وزیراعظم پاکستان میں ہیں ایس سی او بھی پاکستان میں ہورہی ہے، پی ٹی آئی کو کہوں گا کسی ملک کا صدر آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کے پروٹوکول میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ہم اس طریقے سے کسی جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی ملک کا سربراہ شہرمیں موجود ہوں اور آپ شہر پردھاوا بولیں تو آپ کس کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں؟ بھارتی وزیراعظم لاہور میں تھے اور ایک چھوٹا سا واقعہ ہوا اور وہ ابھی تک ہمیں خراب کرتا ہے۔

مزیدخبریں