پی ٹی آئی کےڈی چوک پر   احتجاج کا معاملہ ، راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار افسران و اہلکار تعینات

 پی ٹی آئی کےڈی چوک پر   احتجاج کا معاملہ ، راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار افسران و اہلکار تعینات

اسلام آباد: پی ٹی آئی کےڈی چوک پر   احتجاج کے معاملے میں   راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار افسران و اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی پولیس 28 ستمبر کے مقدمات میں نامزد اور نامعلوم رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے چھاپے مارنے میں بھی مصروف ہے۔

 بانی پی ٹی آئی نے چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں سخت انتظامات کیے گئے ساتھ ہی راولپنڈی میں بھی پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق   راولپنڈی کے داخلی اور اسلام آباد کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کرکے  بھاری پولیس نفری تعینات رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے بھی راولپنڈی کے تیس سے زائد مقامات کو کنٹینرز ارو رکاوٹوں سے بلاک رکھنے کے ساتھ ساتھ 34 مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کرکے بھاری پولیس نفری تعینات رکھی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں