کارلوس الکاریز کی عمدہ کارکردگی، چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

 کارلوس الکاریز کی عمدہ کارکردگی، چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بیجنگ: کارلوس الکاریز نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔21 سالہ کارلوس الکاریز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک ،ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن

جینک سنر کو شکست دے کر کیریئر کا 16 اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم سپین کے 21 سالہ کارلوس الکاریز نے جینک سنر کو 7-6(8-6)،4-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

کارلوس الکاریز نے کہا کہ  جینک سنر نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیائے ٹینس کا ایک بہترین کھلاڑی ہے، جینک سنر کو فائنل میچ میں شکست دینا آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اطالوی کھلاڑی کو شکست دینے کے لئے سرتوڑ کوشش کرنا پڑی، فٹنس مسائل سے نجات پانے کے بعد اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں