اقتدار کے لیے ایک جماعت بہت ہی گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، علی امین گنڈاپور مسلسل امن کے لیے خطرہ پیدا کررہے ہیں: فیصل واوڈا

03:07 PM, 3 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ  اقتدار کے لیے ایک جماعت بہت ہی گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، علی امین گنڈاپور مسلسل امن کے لیے خطرہ پیدا کررہے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  اقتدار کے لیے ایک جماعت بہت ہی گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، علی امین گنڈاپور مسلسل امن کے لیے خطرہ پیدا کررہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سرمایہ کاری ہورہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غلامی کی بات کرتے ہیں پہلے اپنی غلامی ٹھیک کریں، بانی پی ٹی آئی آزادی کی بات کرتے ہیں تو پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں بلائیں، باپ پاکستان میں اتنا بڑا کام کرنے جارہا ہے پہلے اپنے بیٹے بلالیں، یہ کہتے ہیں میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرادو، بانی پی ٹی آئی جگری دوست نعیم الحق کی وفات پر بھی نہ گئے۔


فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قانون ریڈزون میں آنے سے منع کررہا ہے آپ کہتے ہو ڈی چوک آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کے پی میں کیا کرپشن ہورہی ہے، آپ کو کرپشن کرنے کا شوق ہے کریں، آپ کہہ رہے ہیں کے پی کے لوگوں پر گولی چلے گی توہم بھی ماریں گے۔
یصل واوڈا نے کہا کہ ان بزدلوں جیسا نہیں جو 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ گئے، ہوسکتا ہے ایک 2 ہفتے میں پاکستان کے لیے بڑی خبر آجائے، میں آزاد ہوں میں غلامی کو قبول نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں