پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

02:55 PM, 3 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران آج انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 12 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے کے اضافے سے 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 65 پیسے کا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 279 روپے 88 پیسے کا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 976 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 943 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں