کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی : کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،  بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیصلہ کرے گی، کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافہ کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں