اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے تل ابیب میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی

11:17 AM, 3 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے تل ابیب میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرس کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی پرزور مذمت نہ کرنے پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ایران کے حملے کی مذمت نہیں کر سکتا تو وہ اس بات کا اہل نہیں کہ اسرائیل میں داخل ہو، یہ اسرائیل مخالف سیکرٹری جنرل ہیں جو دہشتگردوں، ریپسٹ اور قاتلوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح  رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا بیان میں لکھا تھا میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسے فوری رکنا چاہیے، ہمیں سیز فائر کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں