لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور اہل خانہ کے افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی، پرویز الہٰی سمیت دیگر نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے چودھری پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ 24 ستمبر کو عدالت کو چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔